راولپنڈی(سی این پی)نیب ترمیمی آرڈیننس سے فیض یاب ملزمان کی سنچری مکمل ہو گئی ہے، نیب راولپنڈی کے 25 ارب روپے مالیت کے ریفرنس ختم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق 103 ملزمان کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالتوں نے مقدمات ختم کر دیے، گزشتہ حکومت کے آرڈیننس سے ای او بی آئی اسکینڈل، توقیر صادق تعیناتی کیس بھی نیب کو واپس ہو گئے۔سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق سیکریٹری پانی شاہد رفیق بھی بچ نکلے، ادویات کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کے ملزم سابق سیکریٹری قانون ارشد فاروق بھی بری ہو گئے، ارشد فاروق فہیم پر ادویات بنانے والی کمپنیوں کو نوازنے کا الزام تھا۔پی ٹی اے کے ساتھ 21 ارب غبن کیس میں ٹیلی کام کمپنی کے افسران جاوید فیروز اور شاہد فیروز بھی بری ہو چکے ہیں، بینک کرپشن کیس میں حیات اللہ بنگش کے خلاف کیس بھی ترمیمی آرڈیننس کے تحت ختم کر دیا گیا۔سید پور ویلیج کی اراضی ہتھیانے کے ملزم حیات خان مندوخیل کے خلاف کیس بھی خارج کر دیا گیا، ہائوسنگ فراڈ کیس میں ڈاکٹر فرزانہ، سردار کیناف اور سید اشفاق حسین شاہ بھی بری ہو گئے۔جعلی این او سی سے سرکاری رقوم نکلوانے کے 5 ملزمان بھی دائرہ اختیار ختم ہونے پر بری ہو گئے ہیں، لیاقت قائمخانی اور آصف زرداری ترمیمی آرڈیننس کے تحت ایک ایک کیس میں ضمانت لے چکے۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ