اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت 32 ہزار 453 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ گزشتہ 2 سال کورونا کی وجہ سے حج انتہائی محدود کردیا گیا تھا، رواں سال بھی حج کی تیاریوں کے لیے انتہائی کم وقت ملا ہے، 63 ہزار 604 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں، حج اخراجات زیادہ ہونے کےباعث بھی کم درخواستیں موصول ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا، قرعہ اندازی کے ذریعے 32 ہزار 453 افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے، سرکاری سطح پر ایک ہزار افراد کا خصوصی کوٹہ الگ سے رکھا گیا ہے، عازمین کے 26 ہزار 960 گروپ بنائے گئے ہیں، عازمین حج کیلئے اپنا ذاتی اسمارٹ فون لے جانا لازمی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری