ماسکو(سی این پی)روسی کرنسی روبل کی قدر میں یورو اور ڈالر کے مقابلے میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ میڈیا کے مطابق رواں سال روسی کرنسی روبل کی قیمت میں 30 فیصد کے ریکارڈ اضافہ کے بعد اسے رواں سال کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیز میں شامل کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 20 مئی کو روبل کی قیمت میں یورو کے مقابلے میں نو فیصد جبکہ ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوا، روبل کی قیمت میں یہ پانچ سال کے دوران ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ اب ایک یورو کی قیمت 61.10 روبل ہوگئی ہے اور یہ سطح جون 2015 میں دیکھی گئی تھی جبکہ ایک ڈالر 59.10 روبل کا ہوگیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی کرنسی میں اضافہ کی بڑی وجہ یورپی ممالک کی جانب سے روسی گیس کی خریداری کیلئے ادائیگی روبل میں کرنے کو قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روبل میں کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیرملکی کمپنیوں نے ادائیگیاں نہیں کیں تو گیس کی فراہمی روک دی جائے گی۔یورپی ممالک نے روسی صدر کے تجویز کو مسترد کرتے ہوئے روبل میں ادائیگی کرنے سے انکار کریدا تھا، جس کے بعد روس نے دو یورپی ممالک کی گیس بھی بند کردی تھی۔تاہم ممکنہ گیس بندش کے باعث جرمنی اور اٹلی سمیت متعدد یورپی ممالک نے اپنی کمپنیوں کو روسی گیس کی ادائیگی کے لیے روبل اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔دوسری جانب روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی گیس کمپنی گیس پروم کے 54 صارفین نے گیس پروم بینک میں اکاؤنٹس کھولے ہیں اور یورپین کمپنیوں کی جانب سے گیس سپلائی کے لیے ادائیگیوں کو بروقت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق