واشنگٹن(سی این پی) امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے 100 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، اعلان کردہ رقم خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرا اسٹریکچر کی تعمیر کیلئے استعمال ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کو مالی امداد کیلئے مزید 100 ملین ڈالر اضافی رقم فراہم کرے گا، اس فراہمی کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کر رہے ہیں۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے سو ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، جس کے ساتھ امداد میں ہمارا حصہ دو سو ملین ڈالر سے زائد ہوگیا ہے، حالیہ اعلان کردہ سو ملین ڈالر خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرااسٹریکچر کی تعمیر کیلئے استعمال ہوں گے اور امدادی رقم پاک امریکا گرین الائنس کے تحت دی جائے گی۔امریکی محکمہ خارجہ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں متاثرین کی بحالی ایک مسلسل عمل ہے، جس کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی قدرتی آفات سے اپنے عوام کو محفوظ کیا جاسکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے مزید امداد کا اعلان کیا گیا تھا، امریکا سیلاب متاثرین بحالی کیلئے مزید 100ملین ڈالرز امداد فراہم کرے گا۔
یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے مزید امداد کا اعلان کیا ، یو ایس ایڈ زراعت،صحت ،تعلیم، گورننس کیلئےفوری طور پر79 اعشاریہ 3ملین فراہم کرے گا۔ امریکا کی جانب سے 100ملین ڈالرمیں سے20اعشاریہ 7 فیصد سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کی جائے گی۔امریکی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے جنیوا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھتے ہوئے پاکستانی قوم کی امداد کا فیصلہ کیا، ستمبر کے آغاز میں ہم نے ڈیزاسٹررسپانس ٹیم تعینات کی۔ازوبیل کولمین کا کہنا تھا کہ امریکی سینیر حکام نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،یوایس ایڈ ایڈمنسٹریٹرسمانتھا پاور اور ہماری ٹیم نےسندھ کا دورہ کیا، پاکستانی عوام پرسیلاب کے اثرات کو خود دیکھا، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکا پاکستان گرین الائنس کی تعمیر جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق