ساڑھے 6 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا،مقدمہ درج

لاہور(سی این پی)صوبہ پنجاب میں قرآن پاک پڑھنے کے لیے جانے والی ساڑھے 6 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر جہلم کے تھانہ دینہ کی حدود میں ساڑھے 6 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کانشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعاتی رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق متاثرہ بچی قرآن پاک پڑھنے ہمسائے کے گھر گئی تھی، جہاں ملزم فرقان نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے لانڈھی 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔بچی کے والد کے مطابق بچی 15 نومبر کو ان کے چھوٹے بھائی کے گھر رہنے گئی تھی، دوسرے دن بھائی کے بچوں کے ہمراہ مدرسے گئی تو واپس نہ لوٹی۔والد کا کہنا تھا کہ گمشدگی رپورٹ کے لیے تھانے پہنچا تو بھائی کی کال آئی جس نے اطلاع دی کہ بچی کی لاش مسلم آباد میں خالی پلاٹ میں پڑی ہے، لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں