نیویارک، کشمیر پر قبضے کیخلاف یوم سیاہ کی تقریب، سفیروں اور کشمیری رہنمائوں کی شرکت

نیویارک(سی این پی)امریکہ کے سب سے بڑے معاشی شہر نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن برائے اقوام متحدہ میں کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم ممالک کے سفیروں اور کشمیری رہنمائوں نے شرکت کی۔تقریب میں سعودی عرب کے مستقل مندوب، او آئی سی کے سفیر اور او آئی سی کے انسانی حقوق کے اعلی نمائندوں کے علاوہ عراق، ترکی، نائجیریا ، ازبکستان اور چین کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔سعودی مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا سعودی عوام کشمیری بھائیوں کی اصولی حمایت جاری رکھیں گے، تقریب میں اقوام متحدہ میں کشمیر پر اجلاسوں کی تاریخی تصاویر کے ساتھ حالیہ مظالم کی بھی عکاسی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں