عائشہ گلالئی کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

لاہور(سی این پی) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔چودھری شجاعت اور چودھری سرور کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھا، آج میں چودھری شجاعت صاحب کی شاگردی اختیار کر رہی ہوں۔اس موقع پر رہنما ق لیگ چودھری سرور نے عائشہ گلالئی کو ق لیگ میں خوش آمدید کہا جبکہ چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ ہم عزت اور رواداری کی سیاست کو لے کر آگے چلیں گے۔
یاد رہے کہ عائشہ گلالئی 2017ء میں تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لی تھیں جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی گلالئی کے نام سے ایک جماعت بھی بنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں