میچز کے روز ہماری ٹیم غلطیاں زیادہ کررہی ہے، فخر زمان

کولکتہ(سی این پی)قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے کہ آن دا ڈے غلطیاں کم کرنی چاہیے لیکن میچز کے روز ہماری ٹیم غلطیاں زیادہ کررہی ہے۔کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹیم کی ورلڈکپ میں پے درپے شکست پر بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ہماری ٹیم کا ماضی کچھ ایسا ہی رہا کہ مشکل وقت میں اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی خاصی محنت کررہے ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ تینوں میچز جیتیں گے، جب بھی ٹیم ہارتی ہے تو باتیں بہت آتی ہیں، حقیقیت ہے کہ ٹیم نے ایفرٹ بہت کی ہے، ٹیم نے محنت میں کمی نہیں کی، شاہین اور حارث خود کو بہتر بتاسکتے ہیں کہ ان کے ذہن میں اس وقت کیا چل رہا ہے، میں جب بھی ان کے ساتھ ہوتا ہوں تو اچھی کارکردگی دکھانے کی باتیں کرتے ہیں، ساتھ ہی کنڈیشن اچھی ہیں، بیٹرزکیلئے تو بہت سازگار کنڈیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بھی بہت دکھی ہیں لیکن جب ناکامیاں ہوتی ہیں تو دباؤبھی بڑھ جاتا ہے جو بھی وقت ملا اس میں خامیاں دور کیں، جب ہارتے ہیں تو منفی خبریں بہت چلتی ہیں، ایسی کوئی بات نہیں یہ دکھ کی وجہ سے فینز اپنا اظہار کررہے ہیں، لوگ تو باتیں کریں گے لیکن ٹیم متحد ہے۔

اپنی انجری پر بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی انجری ایسی ہوتی ہے جو لمبی چلتی ہے لیکن میڈیکل پینل نے بہت کام کیا جس کی وجہ سے جلدی فٹ ہوگیا، شروع میں ایسا لگا تھا کہ اس بار بھی پورا ورلڈکپ نہیں کرسکوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہی گھٹنے میں انجری ہے لیکن پرانی انجری نہیں ہے،گھٹنے کے چار پارٹ ہوتے ہیں یہ دوسرے پارٹ میں انجری ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں