ُ PSL-2020،ڈائمنڈ کٹیگری کی ابتدائی فہرست جاری

لاہور(سی این پی) ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ڈائمنڈ کٹیگری کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی جس میں 58 غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں۔فہرست میں ڈیوڈ ملان سمیت انگلینڈ کے 19 کھلاڑی شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی سمیت 12 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی۔ویسٹ انڈیز کے 12، جنوبی افریقہ کے 11 جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے 5، 5 کرکٹرز بھی فہرست میں شامل ہیں۔افغانستان کے نجیب اللہ زاردان اور قیص احمد ابتدائی فہرست کا حصہ ہیں، آسٹریلیا کے فواد احمد، کرس گرین اور بین لاف لین بھی فہرست میں شامل ہیں۔بنگلہ دیش کے محمود اللہ ریاض، محمد سیف الدین، مستفیض الرحمان اور تمیم اقبال شامل ہیں۔انگلینڈ کے ٹام بنٹن، این بیل، روی بوپارہ، ٹم بریزنین، پیٹ براؤن، میسن کرین اور لیام ڈاسن فہرست میں شامل ہیں۔انگلینڈ کے لیوری ایونز، لیوئس گریگری، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ملان اور ٹام کوہلر بھی فہرست میں شامل ہیں۔انگلینڈ کے جوئے ڈینلی، ٹمائل ملز، کریگ اوورٹن، فل سالٹ، جیمز ونس، میٹ پارکنسن اور لیوک رائٹ بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں۔نیدرلینڈ کے وینڈر مروے اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی فہرست کا حصہ ہیں۔جنوبی افریقہ کے کائل ایبٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، مرچنٹ دی لانگے، وینڈر ڈوسین اور روبی فرائے لنک فہرست کا حصہ ہیں۔جنوبی افریقہ کے سیمن ہارمر، ہائیو کھہن، جوان اولیویئر، ہاردس ولوئین، دانے ولاز اور ڈیوڈ ویزے بھی فہرست میں شامل ہیں۔سری لنکا کے نیروشن ڈک ویلا، دانوشکا گوناتھیلاکا، کوشال مینڈس، داشن شناکا اور ایسورو اڈانا فہرست کا حصہ ہیں۔ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، فیبیئن ایلن، راحکیم کورنویل، برینڈن کنگ اور شیرفانے رتھرفورڈ نے رجسٹریشن کروالی ہے۔ویسٹ انڈیز کے اوشین تھامس، کیزرِک ولیمز، جانسن چارلس، شائے ہوپ، الزاری جوزف، کیمو پاؤل اور مارلن سیموئلز بھی فہرست میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 21 نومبر تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں