واشنگٹن(سی این پی)امریکی صدر کے مواخذے کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ امریکی ایوانِ نمائندگان کی ہائوس انٹیلی جنس کمیٹی نے جاری کر دی۔ ڈیموکریٹس ارکان نے کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ صدر ٹرمپ نے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے یوکرائن پر دبائو ڈالا جبکہ وائٹ ہائوس نے کہا ہے مواخذے کے لیے کمیٹی ایک بھی ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے۔جوبائیڈن کے خلاف تحقیقات کے لیے یوکرین پر دبائو ڈالنے کا معاملہ، امریکی ایوانِ نمائندگان کی ہائوس انٹیلی جنس کمیٹی نے رپورٹ جاری کر دی، صدر ٹرمپ پر طاقت کے بے جااستعمال کا الزام تھا، رپورٹ کا تعلق معاملے کی چھان بین اور سفارشات سے ہے۔وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے ذاتی سیاسی مفادات کو ریاست کے قومی مفادات سے الگ رکھا، ریپبلکن ارکان نے کہا ہے کہ رپورٹ میں ایسی کوئی چیز نہیں کہ جس سے مواخذے کی نوبت آئے۔دوسری جانب ٹرمپ کے مواخذے کے لیے اپوزیشن کی پیش قدمی بھی جاری ہے، رپورٹ آنے کے بعد ڈیموکریٹک ارکان نے مواخذے کی سفارش کی ہے۔
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت کو بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا