مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی فائرنگ سے دوکشمیری نوجوان شہید

سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر کے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کنیگام علاقے میں جاری آپریشن میں دو حریت پسند شہید جبکہ دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فورسز اور حریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے بعد فوجی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا تھا،تلاشی آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہو گئے،گزشتہ روز سے جاری آپریشن اندھیرا ہونے کے باعث صبح تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں