واشنگٹن(سی این پی ) امریکی ایوان نمائندگان نے مسلمانوں پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کا بل منظور کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ایک بل پاس کیا گیا ہے جو مستقبل میں کسی بھی امریکی صدر کو مذہبی بنیادوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے سے روکے گا جب کہ اس بل کا انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بل کو ’نو بین ایکٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جو سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پرامریکا میں متنازع سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے جواب میں لایا گیا ہے۔ایوان نمائندگان میں اس بل کو 218-208 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے تاہم اسے قانون بننے کے لیے امریکی سینیٹ سے پاس کرانا بھی لازمی ہے۔واضح رہےکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورمیں کئی مسلمان ممالک پر امریکا سے متعلق سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس پر احتجاج بھی کیا گیا تاہم نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز ہی ٹرمپ کے اس متنازع فیصلے کو واپس لے لیا تھا۔
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی
نواز شریف کی پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کرنے کی ہدایت
نادرا کی جانب سے بغیر سکیورٹی کلیئرنس 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری کا انکشاف
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی
محکمہ وائلڈ لائف نے سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی
عدالت نے فواد چودھری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے تربیتی سیشن کا آغاز
مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا، عظمی بخاری