چین کورونا کی ابتدا سے متعلق تحقیقات میں دوبارہ تعاون کرے،ڈبلیو ایچ او

جنیوا(سی این پی)عالمی ادارہ صحت نے چین پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کورونا کی ابتدا سے متعلق تحقیقات میں دوبارہ تعاون کرے۔سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ دنیا میں لاکھوں افراد وبا سے متاثر ہوئے، وبا کی حقیقت جاننا ان کا حق ہے تاہم وائرس لیبارٹری سے لیک ہوا یہ کہنا قبل از وقت ہو گا۔میڈیا کے مطابق رواں سال کے آغاز پر ڈبلیو ایچ او نے تحقیقات کے لیے اپنا مشن ووہان بھیجا تھا، مشن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ وائرس جانور سے انسان کو منتقل ہوا۔امریکی صدر اور دیگر عالمی رہنماؤں نے ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس سے اب تک لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور یہ وائرس سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں رپورٹ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں