حماد اظہر کی سربراہی میں وفد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ

اسلام آباد (سی این پی)وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد آج فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پیرس میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کااجلاس 13 سے 18 اکتوبرتک جاری رہے گا۔ ایف اے ٹی ایف کےمنصوبہ بندی سے متعلق اجلاس کے لیے پاکستان نے اپنی دستاویزات پیش کردی ہیں ۔ایف اے ٹی ایف کی جانب سے منی لانڈرنگ سے متعلق مزید سوالات پوچھے گئے تھے،اس سلسلے میں پاکستان مزید وضاحتیں پیرس اجلاس میں پیش کرے گا۔اجلاس میں منی لانڈرنگ اور تخریب کاروں کی معاونت کرنے والے اکاؤنٹس اور اثاثوں کے بارے میں تفصیلات کی وضاحت ہوگی۔واضح رہے کہ 9 ستمبر کو وفاقی وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں 15 رکنی وفد نے بینکاک میں ایف اے ٹی ایف سے بات چیت کی تھی۔ایف اے ٹی ایف نے 125 سوالات کے متعلق پاکستان کے جواب کا تجزیہ کیا ،جبکہ منی لانڈرنگ اور کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو ضبط کرنے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں