واشنگٹن(سی این پی)امریکا کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی مائننگ میں سب سے آگے نکل گیا ہے۔میڈیا نے اپنی رپورٹ میں ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بٹ کوائن کرنسی کی مائننگ میں چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تمام ممالک سے آگے نکل گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین میں ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی کے باعث امریکا آگے نکلا ہے۔ رواں سال اگست سے پہلے کے چار مہینوں میں امریکا کی مائننگ کے حوالے سے سرگرمیوں میں دگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اگست کے آخر تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا کے مارکیٹ شیئر میں 35.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔بٹ کوئن کی مائننگ میں امریکا کے بعد وسطی ایشیائی ملک قازقستان دوسرے نمبر پر جبکہ روس تیسری پوزیشن پر ریکارڈ کیا گیا ہے، روس میں ڈیجیٹل کرنسی کی مائننگ میں 18.1 فیصد جبکہ روس میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔خیال رہے کہ بٹ کوائن کی کان کنی(مائننگ) کے لیے بجلی کی زیادہ مقدار سمیت مضبوط کمپیوٹرز کی ضرورت ہوتی ہے، کرپٹو کرنسی کی مائننگ سے عالمی بجلی کی پیداوار کا 0.45 فیصد استعمال ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے پابندی کے باعث کرپٹو کرنسی کی مائننگ میں عالمی سطح پر گراوٹ دیکھی گئی تھی تاہم اب پھر سے اس کی کان کنی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ چین نے بٹ کوائن کو منی لانڈرنگ کے لیے آسان طریقہ قرار دیتے ہوئے جون میں پابندی عائد کی۔
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی
نواز شریف کی پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کرنے کی ہدایت
نادرا کی جانب سے بغیر سکیورٹی کلیئرنس 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری کا انکشاف
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی
محکمہ وائلڈ لائف نے سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی
عدالت نے فواد چودھری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے تربیتی سیشن کا آغاز
مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا، عظمی بخاری