لاہور(سی این پی)عالمی کبڈی ورلڈکپ 2020کا فائنل آج لاہور میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق عالمی کبڈی ورلڈکپ کا فائنل پاک بھارت کے درمیان آج شام سات بجے لاہور میں ہورہا ہے ۔ جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے ایران کا مقابلہ آسٹریلیا سے لاہور میں ہی ہوگا۔ پہلےسیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 32کے مقابلے میں 42پوائنٹس سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو 30کے مقابلے میں 52 پوائنٹس سے شکست دی ۔ پاکستان نے ایران کے خلاف زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے برتری ثابت کی۔ہاف ٹائم پر پاکستان کو 17 کے مقابلے میں 29 پوائنٹس کی سبقت تھی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان عرفان مانا، شفیق چشی، ملک بن یامین، مشرف جنجوعہ، وقاص بٹ، اکمل شہزاد ڈوگر نے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار اداکیا۔قبل ازیں ایک اور سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ ہاف ٹائم پر بھارت کو 14 کے مقابلے میں 28 پوائنٹس کی سبقت حاصل تھی۔سٹیڈیم میں موجود تماشایوں کی بڑی تعداد نے دونوں ٹیموں کو عمدہ کھیل پر بھرپور داد دی۔ دوسرے ہاف میں بھی بھارتی ٹیم نے خوب داؤپیچ لگائے اورمدِمقابل ٹیم پرغلبہ برقرار رکھا۔واضح رہے کہ پاکستان نے عالمی مقابلے میں پانچویں بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا جب کہ رنر اپ کو 75 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال
مریم نواز سے ترکمانستانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم