ڈرائنگ مصوری میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، ڈاکٹر راحت نوید

اسلام آباد(سی این پی )ملک کے معروف ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام ڈرائنگ کے موضوع پر بات کر تے ہوئے کہا کہ ڈرائنگ مصوری میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ڈرائنگ کے بغیر مصوری ناممکن بلکہ نامکمل ہے۔ پینسل کے استعمال پر عبور کام میں پختگی ، خوبصورتی اور نکھار پیدا کرتی ہے۔ ڈرائنگ ہمارے روزمرہ زندگی اور فن میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ذہنی آسودگی کا سبب بنتی ہے۔ بچوں کا یہ فن ابتداء میں ہی سکھایا جاتا ہےکیونکہ خوبصورت لکھائی اُسکی ذہنی پتخگی کی عکاسی کرتی ہے۔ راحت نوید نے شرکاء کو ڈرائنگ کی بنیادی ضروریات اور اُسکی اہمیت سے آگاہ کیا۔ شرکاء نے ڈاکٹر مسعود سےاپنی آگاہی کے لئے بنیادی معلومات حاصل کی۔ شرکاء نے اس طرح کے بحث و مباحثہ کو تعلیم کے لئے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی این سی اے کی یہ کاوش قابل تحسین ہے۔ جس سے نوجوانوں کو اس پایہ کے اساتذہ سے تعلیم حاصل کرنے کا مواقع ملتا ہے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں