خیبر پختونخوا میں پولیوکی طرز پر کورونا کے نمونے سیوریج سے لینے کا فیصلہ

پشاور(سی این پی)خیبر پختونخوا میں پولیوکی طرز پر کورونا کے نمونے سیوریج سے لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، نمونوں کے تجزیئے اور وائرس سامنے آنے پرمزید علاقوں کو سیل کیا جائیگا۔محکمہ صحت نے بین الاقوامی ماہرین سے رابطے شروع کر دیئے۔ ماہرین کے مطابق کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کے باوجود دو ہفتوں تک انسانی فضلے میں موجود رہتا ہے، نمونوں کے تجزیئے پر متعلقہ علاقوں کو مخصوص لاک ڈائون کے تحت سیل کیا جائیگا۔ وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا پلازمہ اور دیگر علاج پر کام جاری ہے، اس حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔خیبر پختونخوا میں ڈھائی سو سے زائد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ ہے جبکہ پشاور میں چالیس سے زائد علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔ سیوریج میں وائرل لوڈ کو ٹیسٹ کے ذریعے دیکھا جائے گا جس کی مدد سے معلوم کیا جاسکے گا کہ کون سے علاقوں میں کتنا وائرس منتقل ہوا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں