پاکستا ن میں فلاحی تنظیمات اوراُنکا تعارف——عبدالحنان راجہ

انسانی جبلت سماجی تحرک کی طرف مائل اور یہ قدرت کا طرف سے انسانیت کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ، ہر فرد میں یہ موجود مگر اس کو تحریک دینے کے لیے مناسب اور سازگار ماحول کی ضرورت ہو تی ہے۔ جن میںیہ غالب ہو وہ اس شعبہ میں اپنا مقام پیدا کر نے کے لیے مصروف عمل رہتے ہیں۔ قرآ ن کریم اور احادیث نبوی ﷺ میں انسانیت کی خدمت کے بڑے فضا ئل جس کا عملی نمونہ صوفیاء کے کردار میں ملتا ہے۔ دور جدید میں اس شعبہ نے خاصی ترقی کی ۔ نہ صرف سماجی تنظیمات بلکہ پاکستان کی مختلف سیاسی و مذہبی تنظیمات نے بھی کم یا زیادہ اس میں اپنا حصہ ڈالنے کی از بس کوشش کی۔ موجودہ صورتحال کہ جب انسانیت ایک کٹھن اور پیچیدہ صورتحال سے دوچار ہے اور ہر شخص کو اپنی فکر دامن گیر مگر اس کے باوجود پاکستان بھر میں ہزاروں رضا کار اس سب سے بے نیاز انسانیت کی خدمت مصروف عمل ہیں۔ ضرورت محسوس ہوئی کہ ملک بھر میں خدمت انسانی میں مصروف عمل چیدہ چیدہ فلا حی تنظیمات کی خدمات کا تعارف پیش کیا جائے۔
مسلم ہینڈز پاکستان: مسلم ہینڈز کا قیام 1993 میں عمل میں آ یا سید لخت حسنین اس کے بانی چیئر مین اور تنظیم کو برطانیہ میں رجسٹرڈ کرایا گیا اور اب اس کی فلاحی خدمات کا دائرہ ایشیاء سمیت افریقہ ، یورپ اور مڈل ایسٹ تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ مختصر المدت منصوبہ جات کے علاوہ طویل مدت منصوبہ جات جن میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈسپنسریاں اور ہسپتالز، پس ماندہ علاقوں میں تعلیمی ترقی اور یتیم و بے سہارا بچوں کی مستقل کفالت کے اداروں کا قیام شامل ہے پر بھی کام کرتی ہے افریقہ کے دور دراز اور قحط زدہ خطوں میں غربت کے خاتمہ کے لیے مختلف پروگرامز کے علاوہ پینے کے پانی اور خوراک کی فراہمی کی صورت میں جاری ہیں۔ اس کی سماجی خدمات کے صلہ میں 2013 میں اسے برٹش مسلم ایوارڈ سے نواز گیا۔ ضیا ء النور پاکستان میں اس کے کنٹری ہیڈ اور وزارت داخلہ میں باقاعدہ رجسٹرد جس کے تحت اس کا دائر ہ کار چاروں صوبوں بشمول آ زاد کشمیر تک پھیلا ہو ا ہے ۔ تنظیم کے کواڈینیٹر عطا ۔۔۔ کے مطابق تنظیم ساٹھ سے زائد اضلاع میں اپنے فلاحی منصوبہ جات جاری کیے ہوئے ہے۔ کرونا کے خلاف جنگ میں اس نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 25مالیت سے زائد رقم کا طبی سامان جس میں 600حفاظتی کٹس، دستانے ، سینیٹائزرزاور ماسک شامل عطیہ کیاعلاوہ ازیں اسلام آ باد میں مریضوں کے لیے دو ایمبولنسسز بھی فراہم کیں۔جبکہ وزیر آ باد میں مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلکس کو صوبے کے سب سے بڑے قرنطینہ مرکز میں تبدیل کیا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے 500 بستروں پر مشتمل اس سنٹر کے دورے کے دوران انتظامات پر اظہار اطمینان کیا ۔ صوبے کی چھ جیلوں میں موجود قیدیوں کو حفاظتی سامان کی فراہمی کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی طبی و حفاظتی سامان فراہم کیا۔ ترجمان کے مطابق تنظیم نے چاروں صوبوں میں 15 ہزار ضرورت مند خاندانوں کو ایک ماہ کے راشن کی فراہمی کے منصوبہ کا آ غاز بھی کر دیا ہے۔ منہا ج ویلفیئر فائونڈیشن: منہاج ویلفیئر فائونڈیشن ،تحریک منہاج القرآ ن کا ذیلی ادارہ جس کے بانی دنیا اسلام کے معروف سکالر ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور اس کی فلا حی سرگرمیوں کا دائرہ کار 100 ممالک تک پھیلا ہو ا ہے۔ ویلفیئر فائونڈیشن تعلیم، صحت، قدرتی آ فات اورمختلف سماجی شعبہ جا ت میں مصروف عمل ہے۔بے سہارا بچوں کے لیے آ غوش اور بچیوں کے لیے بیت الزہرا کے نام سے کفالت سنٹرز بھی کام کر رہے ہیں۔ منہا ج ویلفیئر فائونڈیشن کا ایک منفرد کارنامہ اجتماعی سطح پر مستحق اور غریب بچیوں کی شادیاں کرا نا ہیں۔( جاری ہے)

اپنا تبصرہ بھیجیں