گزشتہ سے پیوستہ ————– عبدالحنان راجہ

منہا ج ویلفیئر فائونڈیشن موجود ہ وبائی صورتحال میں سماجی و علمی محاذ پر پوری طرح سر گرم عمل ہے۔ ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور کے مطابق لا ک ڈائون کے اس ماحول میں سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ منہا ج القرآ ن نظامت تربیت کے زیر اہتمام آ ن لائن تعلیم و تربیت، لینگویج کورسسز اور دروس قرآ ن اوربچوں میں قرات ، تجوید، نعت و تقاریر کی صلا حتیں نکھارنے کے لیے کورسسزجبکہ عالمی لاک ڈائون کے نتیجہ میں جنم لینے والے جدید فقہی، سماجی و علمی اشکال کہ جن کے بارے میں امت تذبذب کا شکار اور عام آ دمی بے چینی کی کیفیت میں تھا کے حل کیلیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری کے خصوصی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے، رمضان المبارک میں ہونے والا دورہ حدیث بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن، منہا ج یوتھ لیگ ، منہاج وویمن لیگ اپنی اپنی سطح پر خدمات میں مصروف اور گھر گھر راشن پہنچانے اور اس کے معا بعد ہر سال کی طرح مستحق افراد میں رمضان پیکج کی ترسیل کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔ہر تحصیل میں کم و بیش 150 سے 200 خاندان اس پیکج سے مستفیض ہو تے ہیں۔ کئی مقامات پر منہا ج یونیورسٹی کی جانب سے دستر خوان بھی سجائے جا رہے ہیں۔
دعوت اسلامی تبلیغ دین کی عالمگیر تنظیم بھی اس وقت فلا حی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔نہ صر ف ملک بلکہ دنیا بھر میں اس تنظیم کی تبلیغی سرگرمیاں جا ری ہیں۔ تنظیم کے امیر مولانہ محمدالیاس قادری کی جانب سے تھلیسمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات جمع کر نے کی مہم پر ملک بھر سے تحسین جاری ہے ۔ تنظیم کے مرکزی ذمہ دار محمود قادری نے بتایا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے تھلیسیمیا کے مریضوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئی تھیں۔اس صورتحال کا ادراک کر تے ہوئے امیر دعوت اسلامی نے ملک بھر میں خون کے عطیات جمع کر نے کی اپیل کی جس پر اب تک 8934 خون کی بوتلیں جمع کی گئیںجو تھلیسمیا کے مریضوں اور ان کا علاج کر نے والے اداروں کو عطیہ کی جار ہی ہیں۔رمضان المبارک سے قبل 20 سے 23اپریل تک یہ عطیات دوبارہ جمع کئے جا ئیں گے ۔ موجودہ صورتحال کی اگر بات کی جائے تو ہمارا عزم 26لاکھ مستحق افراد تک پہنچنا ہے جو اس صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد خاندانوں کو راشن اور نقدی فراہم کی جا چکی ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ہمیں عوام اور صاحبان ثروت افراد کی طرف سے بھی بھر پور تعاون مل رہا ہے۔ ہم سفید پوش اور غریب طبقہ کی مدد سنت نبویۖ کے مطابق کہ جس میں ایک ہاتھ سے دیا جا ئے تو دوسرے کو خبر نہ ہوکے مطابق کر رہے ہیں ۔
الخدمت فائونڈیشن جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم جو پورے جوش و جذبہ سے خدمت انسانیت میں مصروف عمل نظر آ تی ہے۔ قدرتی آ فات کے نتیجہ میں متاثرہ افراد کی مدد میں الخدمت کے رضا کار ہمیشہ صف اول میں رہے۔اپنے منظم نیٹ ورک اوراس کی فلاحی سر گرمیوں کی وجہ سے قومی سطح پر اس کی خدمات کو تسلیم کیا جا تا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و انچارج الخدمت فائونڈیشن میاں اسلم نے بتا یا کہ زلزلہ زدگان کے متاثرین ہوں یا سیلاب اور دیگر قدرتی آ فات سے متاثرہ افراد ہم نے ہمیشہ خدمت انسانیت کے جذبہ کے تحت اپنی فلا حی سرگرمیاں جاری رکھیں یہی وجہ ہے کہ ہمارا شمار پاکستان کی دس بڑی فلاحی تنظیمات میں ہوتاہے۔ اب تک مستحق افراد کی کفالت مہم جس میں راشن بیگز کی تقسیم ، مختلف مقامات پر دستر خوان، طبی عملہ ، رضا کاروں اور عوام میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرزاور امداد کی مد میں ایک بلین کی رقم صرف کی جا چکی ہے۔ انشاء اللہ یہ سلسلہ لاک ڈائون ختم ہو نے تک جاری رہے گا۔ المصطفے ویلفئیر سوسائٹی کا قیام طلباء تنظیم انجمن طلباء اسلام کے اکابرین نے رکھا اور اس وقت برادرم غلام مرتضی سعیدی اس کے مرکزی امیر بلخصوص پنجاب اور سندھ میں اسکے رضا کار بڑی جانفنشانی اور خدمت خلق کے جذبہ سے سر شار دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ ان کا سلوگن مصطفائی رضا کار، مددگار و غم گسار ہے۔ مصطفائی لنگر، دور دراز علاقوں میں راشن کی تقسیم، کرونا ڈیوٹی سر انجام دینے والے سیکورٹی اہل کاروں اور رضا کاروں کو لنچ باکسسز کی فراہمی، کے علاوہ سوسائٹی کے زیر انتظام تین ہسپتال بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں