کورونا سے دنیا بھر میں 2 لاکھ 84 ہزار اموات، امریکا میں مزید 750 افراد جاں بحق

نیویارک(سی این پی)کورونا کے باعث دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ مزید بڑھنے لگا، تعداد 2 لاکھ 84 ہزار کے قریب پہنچ گئی، امریکا میں مزید 750 افرادجاں بحق ہوئے، تعداد 80 ہزار787 سے تجاوز کر گئی۔ برطانیہ میں مزید 268 افراد لقمہ اجل بنے، وزیر اعظم بورس جانسن نے لاک ڈائون میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے بدھ سے لوگوں کو پارکس میں جانے کی اجازت دے دی۔دنیا میں مہلک وائرس سے اموات میں اضافہ، امریکا میں مزید 750 افرادجاں بحق ہوئے۔ برطانیہ میں مزید 268 اموات کے بعد اموات31 ہزار 855 ہو گئیں، برازیل میں مزید 467، ایکواڈور میں 410، میکسیکو میں 193، کینیڈا میں 177 اموات ہوئیں۔ اٹلی میں 165، اسپین 143، فرانس 70، بھارت 111، ایران 51 اور ترکی میں 47 افراد چل بسے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں