بماکو (سی این پی) مالی میں اقوام متحدہ کے تین امن فوجی اہلکاروں کا گشت کے دوران قتل کر دیا گیا، یو این سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق مالی میں اقوام متحدہ کے ملٹی ڈائمینشنل انٹیگریڈ اسٹیبلائزیشن مشن(ایم آئی این یو ایس ایم اے)کے تین امن فوجی اہلکاروں کا گشت کے دوران امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس سے قتل کر دیا گیا۔مشن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں چار دیگر امن فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ایم آئی این یو ایس ایم اے کے سربراہ محمد صالح انادیف نے اس حملے کی سخت الفاظ مین مذمت کی اور اسے بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔انادیف نے کہا کہ ہم اس حملے کو انجام دینے والے دہشت گردوں کی شناخت کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور انہیں اس حرکت کے لئے سزا دیں گے۔واضح رہے کہ مالی میں سیاسی عمل کی حمایت کرنے کے لئے 2013 میں ایم آئی این یو ایس ایم اے کو تعینات کیا گیا تھا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے جاری بیان کے مطابق گوٹریس نے کہا ہے کہ امن فوجیوں پر حملہ کرنے والے لوگ بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی مجرم ہیں، انہوں نے مالی انتظامیہ سے بات کی اور حملہ آوروں کی اب تک شناخت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے