لوزیانا(سی این پی) ایک امریکی ماں نے پڑوسن لڑکی کو گولی مارنے کے بعد اپنے 4 بچوں کو بھی گولی مار دی اور آخر میں خود کشی کر لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا کے علاقے مونرومیں ایک افسوس ناک واقعے میں ایک خاتون نے چار بچوں اور پڑوسن کو مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مار دی۔مونرو پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا، برٹنی ٹکر نامی خاتون نے اپنی 20 سالہ پڑوسن انتشا لاگ ووڈ سے استفسار کیا کہ تم کیوں ہنس رہی ہو، اور یہ کہہ کر اس نے اسے گولی مار دی۔پولیس کے مطابق برٹنی ٹکر اس کے بعد اپنے گھر میں داخل ہوئی اور اپنے چار بچوں کو بھی گولیاں مار دیں، تمام بچے 12 سال سے کم عمر کے تھے، جن کی شناخت 12 سالہ ٹریمائن ٹکر، 8 سالہ ٹریشل ٹکر، 5 سالہ ٹریزر ٹکر اور 5 ماہ کی بچی گلوریا ٹکر کے ناموں سے کی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھی، واقعے سے قبل وہ اپارٹمنٹ کے آس پاس پستول لہراتے گھومتی دیکھی گئی تھی، افسوس ناک واقعے میں استعمال ہونے والی پستول کچھ عرصہ قبل قانونی طور پر خریدی گئی تھی۔مونرو پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی پولیس سے رابطہ نہیں کیا، ورنہ اس افسوس ناک واقعے کو روکا جا سکتا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ ان کے علم میں کوئی ایسا شخص ہو جو ذہنی مسائل کا شکار ہو تو پولیس سے ضرور رابطہ کریں۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار