برسلز(سی این پی) یورپین ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں ختم کرنے کے اعلان کے باوجود اسپین،فن لینڈ، ناروے اورسویڈن کیلئے سفری انتباہ موجود ہے، یہ پابندیاں، کورونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں شامل تھیں۔تفصیلات کے مطابق یورپین ممالک نے 15جون سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیاتھا، جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے بھی شہریوں کو27یورپی ممالک میں سفر کی اجازت دے دی گئی تھی۔اس حوالے سے یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ یورپین ممالک کے شہری اپنے پڑوسی ممالک میں بلارکاوٹ داخل ہوسکیں گے،موثر پالیسیوں اور لاک ڈائون سے کئی یورپی ملکوں نے وبا پر قابو پایا، تاہم اسپین،فن لینڈ، ناروے اورسویڈن کیلئے سفری انتباہ اب بھی موجود ہے۔واضح رہے کہ یورپی یونین نے رکن ممالک کو تجویز پیش کی تھی کہ بلاک کے باہر سے سفر کرنے والوں پر عائد سفری پابندیاں پہلی جولائی سے بتدریج ختم کی جائیں اور ان ممالک کی فہرست تیار کی جائے، جن پر پابندیاں ختم کی جا سکتی ہیں۔یورپی یونین کے انتظامی ادارے، یورپی کمیشن نے رکن ممالک سے کہا تھا کہ بلاک کی سفری پابندیوں میں 15 جون تک توسیع کی جائے۔ یہ پابندیاں، کورونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں شامل تھیں۔یورپی یونین ہوم افئیرز کمشنر یِلوا جوہانسن نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ کمیشن نے ان اقدامات میں 30 جون تک توسیع کرنے اور اس کے بعد پابندیوں کو بتدریج ہٹانے کے مقصد سے آگے بڑھنے کی تجویز پیش کی ہے۔ جوہانسن نے یہ بھی کہا کہ کسی مخصوص ملک سے پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ اس ملک میں وبائی پھیلائو کی صورتحال، اور یہ دیکھ کر کیا جائے کہ آیا اس ملک نے یورپی یونین سے سفر کرنے والوں کو آنے کی اجازت دے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ رکن ملکوں کے درمیان تبادلہ خیال کے بعد بلاک تک رسائی دیے جانے والے ملکوں کی فہرست مرتب کی جائے گی۔ کمیشن نے رکن ملکوں سے آپس میں سرحدی کنٹرولز میں 15 جون سے نرمی لانے کی بھی سفارش کی تھی۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار