امریکہ،اسلام مخالف اعلان پر سخت ردعمل

ٹینیسی(سی این پی)امریکہ کی ریاست ٹینیسی میں ایک مقامی اخباری کی ہفتے کے آخر کی اشاعت میں اسلام مخالف اعلان پر سوشل میڈیا میں شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق ریاست کے سب سے زیادہ معروف اخبارمیں پورے ایک صفحے کا اعلان شائع کیا گیا جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ریاست کے دارالحکومت نشویل میں اسلام کی طرف سے ایک نیوکلئیر حملہ کیا جانے والا ہے۔اعلان میں انجیل کی پیش گوئی سے اس خبر کی تصدیق کا دعوی کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ “ہم صرف اس پر یقین ہی نہیں کر رہے بلکہ دلائل کے ساتھ آپ کو بتا سکتے ہیں کہ اسلام 18 جولائی 2020 کو ٹینیسی نشویل میں ایک نیوکلئیر دھماکہ کرے گا”۔اعلان میں نشویل کے شہریوں کے لئے کا عنوان ہے اور اس کے نیچے امریکہ کے لئے مستقبل کی صدارت کے الفاظ درج ہیں۔ اعلان میں امریکہ کے پرچم اور شعلوں کے اوپر صدر ٹرمپ اور کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی تصاویر چھپی ہوئی ہیں اور ٹرمپ کے لئے امریکہ کے آخری صدر کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔یہ اعلان حضرت عیسی کے روئے زمین پر اترنے کے منتظر انتہائی دائیں بازو کے حامی عیسائی گروپ کی طرف سے دیا گیا ہے۔امریکن۔اسلام تعلقات کونسل CAIR نے اعلان کو غیر حقیقی خوف پر مبنی اور اسلامو فوبیا میں اضافے کی کوششوں کا حامل قرار دیا ہے۔دوسری طرف روزنامہ کے حکام نے اعلان کو خوفناک اور ناقابل قبول قرار دیا ہے اور معذرت طلب کی ہے۔حکام نے کہا ہے عام طور پر کنٹرول کے دوران اعلان کو اشاعت سے نکالا جانا ضروری تھا لیکن اعلان کیسے شائع ہو گیا اس کی تحقیق کروائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں