مودی نفسیاتی مریض ، بھارت کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے، وزیراعظم

مظفرآباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نفسیاتی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی بھارت کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے یہ سب کوپتہ ہے، مودی کی سوچ برہمن سوچ ہے خودکوبہت اعلی سمجھتے ہیں۔آزاد کشمیر میں احساس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والے شہریوں کی مشکلات کا علم ہے، ہمیں ایل اوسی پر رہنے والوں کی مدد کرنیکا موقع ملا ہے، ایل اوسی کے رہائشیوں کی مدد کرنے پر خوشی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایل اوسی کے رہائشیوں کے لئے احساس ایمرجنسی پروگرام شروع کررہے ہیں، احساس پروگرام کے ذریعے1لاکھ38ہزار خاندانوں کو رقم دی جائیگی جب کہ 12لاکھ لوگوں کو آزاد کشمیرمیں ہیلتھ کارڈ دیا جائیگا جس کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جا سکے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی سرکار بھارت میں دیگر اقلیتوں پربھی ظلم کررہی ہے، بھارت میں عیسائیوں پربھی ظلم کیاجارہاہے ،ٹارگٹ مسلمان ہیں، بھارت میں پڑھے لکھے اورسمجھدارہندوبھی سمجھ رہے ہیں، ہم نے دنیا کو مودی اور آر ایس ایس کے ظلم سے ا گاہ کیا،آ رایس ایس نے نازی سوچ اپنارکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ رہے ہیں80لاکھ لوگوں کوڈرا دھمکاکر دبائو میں لائیں گے، کشمیریوں کی تحریک تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، کشمیری ہر روز مزیدمضبوط ہوتے جا رہے ہیں، مودی کے رویے اور آر ایس ایس سوچ سے متعلق دنیاکوآگاہ کریں گے، پوری دنیاکوبتائیں گے بھارت مقبوضہ کشمیر اورمسلمانوں پرظلم کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں