چینی خلائی گاڑی نے چاند کے تاریک حصے میں نامعلوم مادہ دریافت کر لیا

بیجنگ (سی این پی)چاند پر بھیجی گئی چینی خلائی گاڑی نے ایک خلا ئی تحقیقی مشن کے دوران چاند کے تاریک حصے پر ایک گڑھے میں نامعلوم مادہ دریافت کیا ہے۔ چین کی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے لونر ایکسپلوریشن اینڈ سپیس پروگرام سینٹر کے مطابق یہ دریافت مسلسل تلاش کے 9 ویں قمری دن سامنے آئی ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ مشن یوٹو روور یوٹو۔ 2 یا جیڈ ریبٹ۔ 2 نے انجام دیا۔اس مہم کے لئے باقاعدہ ڈرائیونگ روٹ تیار کیا گیا تھا تاکہ سائنسدان اس کی مدد سے پیدا کئے گئے گڑھے کی گہرائی اور اس میں موجود مادے کے بارے میں کھوج لگا سکیں۔ تحقیقاتی مرکز کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ یوٹو۔ 2 روور آئندہ دنوں میں مزید حیران کن سائنسی دریافتیں سامنے لائے گا۔ اس دریافت کے بعد چانگ 4 اور یوٹو۔2 نے اپنا کام دوبارہ شروع کر دیااور دونوں اس وقت معمول کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں