میکسیکو،پولیس حراست میں خاتون کی موت کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج

میکسیکو سٹی(سی این پی)میکسیکو میں پولیس حراست کے دوران خاتون کی موت کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے ورثا کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث ہوئی۔ خاتون کو کیریبین کے سیاحتی مقام پر چار پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے دوران لیڈی پولیس اہلکار نے خاتون کو زمین پر گرایا اور کمر پر گھٹنا رکھا۔ظالمانہ واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ملک گیر احتجاج شروع ہو گیا۔ حکام کے مطابق چاروں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں