کرونا کی تیسری لہر میں شدت، قطر میں تعلیمی ادارے بند

دوحہ(سی این پی) قطر حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر تمام تعلیمی ادارے اور غیر ہنگامی خدمات کے مراکز بند کردئیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر نے خلیجی ممالک پر اثر انداز ہونا شروع کردیا، قطری حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے باعث کنڈر گارٹنز سمیت تمام تعلیمی ادارے بند کردئیے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کےبعد آن لائن تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا اقدام محکمہ صحت کی مشاورت سے اٹھایا ہے تاکہ کرونا کو پھیلنے سے روکا جائے۔خیال رہے کہ قطر نے حال ہی میں کوویڈ 19 معاملات میں اضافے پر پابندیاں سخت کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں