اسلام آباد(سی این پی) سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ، 16 سے 30اپریل تک زیر التوامقدمات کی تعداد میں1385 کا اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے زیرالتوامقدمات کی 15روزہ رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 50ہزار658 ہوگئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 سے 30اپریل کے دوران1949مقدمات دائر ہوئے اور 364نمٹائے گئے تاہم 2ہفتے میں کراچی،پشاور ،کوئٹہ رجسٹری میں مقدمہ نہیں نمٹایا گیا۔جاری رپورٹ کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور پشاور رجسٹریوں میں136 مقدمات دائر ہوئے اور لاہور میں16 سے 30 اپریل تک212 میں سے صرف ایک مقدمے کا فیصلہ ہوسکا جبکہ اسلام آباد میں 1601 میں سے صرف 363 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 16 سے 30اپریل تک زیرالتوامقدمات کی تعداد میں1385کا اضافہ ہوا۔
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال