نیویارک(سی این پی)حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کرونا ویکسین نہ صرف کرونا وائرس سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ وائرس سے متاثرہ لوگوں میں قوت مدافعت بھی بڑھا دیتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کی جانے والی ویکسی نیشن وائرس سے متاثرہ لوگوں میں قوت مدافعت بڑھا دیتی ہے، یہاں تک کہ وہ تبدیل شدہ شکل کی حامل کرونا وائرس سے بھی انہیں ممکنہ طور پر محفوظ رکھتی ہے۔امریکا کی راک فیلیئر یونیورسٹی کے محققین نے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے خون کا تجزیہ کیا تو انھیں ان مالیکیولز کے ارتقا کا اندازہ ہوا جو کہ مریضوں میں ویکسی نیشن کے بعد ڈیویلپ ہوئے تھے۔یہ مالیکیولز مریضوں میں بہتر اور طویل المدتی دفاعی صلاحیت بڑھا دیتی ہے، اس تحقیق میں ایسے 63 افراد شامل تھے جو گزشتہ سال موسم بہار میں کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے، تاہم اس تحقیق کا ابھی دیگر ماہرین نے جائزہ نہیں لیا۔ان افراد کے فالو اپ ڈیٹا سے وقت گزرنے کے ساتھ ظاہر ہوا کہ ان کے امیون سسٹم کے میموری بی سیل نے جو اینٹی باڈیز پیدا کیے وہ سارس کووڈ 2 (جو کہ کرونا وائرس کا سبب بنتا ہے) کو نیوٹرلائز کرنے میں زیادہ بہتر ہوگئے تھے۔ماہرین نے اس گروپ میں شامل 26 افراد جنہیں موڈرنا یا فائزر ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز لگ چکی تھی، ان میں اینٹی باڈیز مزید بڑھ چکے تھے۔ اور ان میں موجود مدافعتی نظام وائرس کے تبدیل شدہ شکل کے خلاف بھی غیر معمولی طور پر مزاحمت کا حامل ہوچکا تھا۔
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
ضلع راولپنڈی میں نور قرآن بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد