لاہور(سی این پی) سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان قومی ٹیم میں اپنی شمولیت کی خبر سن کر حیران رہ گئے۔نوجوان بیٹسمین اعظم خان نے کہا ہے کہ میں ناشتہ کر رہا تھا، قومی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں معلوم ہوا تو حیران رہ گیا، یقین ہی نہیں آرہا تھا، والد معین خان سے ملا تو بڑا ہی جذباتی منظر تھا۔ انہوں نے کہا کہ دو سال سے محنت کر رہا تھا مگر توقع نہیں تھی کہ اتنی جلدی قومی ٹیم میں انتخاب ہو جائے گا۔ میری اس کامیابی میں کوچ اعظم خان کا بہت ہاتھ ہے۔اعظم خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے بڑی سپورٹ کی، سرفراز احمد نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے ایک موزوں نمبر پر بیٹنگ کا موقع دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی بدولت پرفارمنس ہوئی۔ اعظم خان نے کہا کہ میرے سب سے بڑے ناقد والد معین خان ہیں، بہن بھائی بھی حوصلہ افزائی کے ساتھ غلطیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں جب کہ والدہ نے میرے لئے بڑی دعائیں کی ہیں۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس