نیویارک(سی این پی)چاند پر انسانی بستیاں تعمیر کرنے کا ٹھیکہ ہتھیاروں کی تیاری کرنے والی امریکن کمپنی نے حاصل کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھروپ گروپ نے چاند کے مدار میں گھر بنانے کے لئے ناسا کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، ہتھیاروں کی تیاری کرنے والی امریکن کمپنی نارتھروپ گرمین کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس نے ناسا کے ساتھ چاند کے مدار میں انسانی بستیوں کے لئے مختص مقامات پر مکان اور علاقوں کی تعمیر کے لئے نو سو پینتیس ملین ڈالر کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔منصوبے کے مطابق مشن کے ابتدائی چند برسوں کے دوران خلا باز خاص طور پر تیار کیے گئے موبائل گھروں میں رہیں گے اور اپنی تحقیقات اس جگہ پر کریں گے جو نارتھروپ کے ذریعہ تعمیر کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ سائٹ جسے لیونگ اینڈ لاجسٹک سائٹ کہا جاتا ہے ناسا کے آرٹیمیس پروگرام کا ایک اہم جزو ہے جس کا مقصد چاند پر واپسی ہے تاکہ وہاں انسانی آبادی کے اسباب پیدا کئے جاسکیں۔اس کے علاوہ چین نے چاند کے جنوبی قطب میں ایک مرکز قائم کرنے کا بھی ارادہ کیا ہے اور وہ دو ہزار تیس کے قریب مشتری اور سیارچوں کو روبوٹ مشن بھیجے گا۔ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے تجارتی اور بین الاقوامی شراکت دار سائنسی تحقیق کی تائید اور چاند پر لینڈنگ کے لئے ایک پورٹل تعمیر کررہے ہیں۔ آٹھ ممالک نے آرٹیمیس پروگرام کے تحت چاند کی کھوج اور تحقیق کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کیے ہیں کیونکہ ناسا چاند پر طویل مدتی رہائشی کالونیوں کی تعمیر کے معیارات طے کرنے کی کوشش کررہا ہے۔یاد رہے کہ ناسا اپنے مشن میں چاند پر ایک مستقل کالونی بسانا چاہتا ہے جہاں موجود انجینیرز یہ سیکھ سکیں گے کہ چاند کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے وہاں کیسے زندگی گزاری جاسکتی ہے؟
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس