افغان یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے درمیان پردے کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل

کابل(سی این پی)طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان میں یونیورسٹیز میں تعلیم کا دوبارہ آغاز ہو گیا۔بعض کلاسز میں طلبہ اور طالبات کے درمیان پر دہ لگایا گیا ہے۔ طلبہ و طالبات کے درمیان پردے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل ، قندھار اور ہیرات میں طالبات کو الگ کلاسز میں پڑھانے یا کیمپس کے مخصوص مقامات تک محدود کرنے سے متعلق اطلاعات ملی ہیں۔ دوسری جانب طالبان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں