کابل(سی این پی)افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ طالبان نے اپنے کیے ہوئے وعدے اب تک پورے نہیں کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم ، خواتین کے حقوق ، قومی پرچم اور دیگر قومی اقدار کے وعدے کیے لیکن ابھی تک ان وعدوں پر عملدرآمد ہوتا نہیں دیکھا گیا۔سابق افغان صدر نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں کو ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس میں وہ بغیر کسی خوف و ہراس کے رہ سکے جبکہ طالبان دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھیں ، ترقی کے لیے کام کریں اور لوگوں کو خوشی سے رہنے دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسی کابینہ کی ضرورت ہے جو پورے افغانستان کی نمائندگی کرے جس میں خواتین اور تمام نسلوں کے لوگ نظر آئیں لیکن طالبان نے جو اعلان کیا ہے اس میں ایسا ہوتا کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔لڑکیوں کے اسکولز کی بندش پر سابق صدر نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے لڑکیوں کی تعلیم کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔حامد کرزئی نے افغانستان میں جاری صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اب بھی اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہیں خاص طور پر جب ان کی بیٹیوں کے مستقبل کی بات آتی ہے کیونکہ نام نہاد کابینہ نے لوگوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
ضلع راولپنڈی میں نور قرآن بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد