جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیلنے کا انکشاف

کیپ ٹائون(سی این پی)جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اورویکسین کے مقابلے میں زیادہ طاقتورہے۔رپورٹس کے مطابق صورتحال پر غور کے لیے عالمی ادارہ صحت نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔دوسری جانب برطانوی ماہرین نے کورونا کی نئی قسم کا پھیلائو روکنے کے لیے دوبارہ سفری پابندیوں پرغور شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں