دل کو بچائیے———-جاوید محمود

حال ہی میں اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں سیمینار جو کہ پناہ یعنی پاکستان نیشنل ھارٹ ایسوسی ایشن کے زیر اھتمام ہوا۔جس میں دل کو صحتمند رکھنے کے لیےآگاہی دی گئی اور ڈاکٹر حضرات نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری زرا سی احتیاط ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچا سکتی ہے مگر شرط یہ ہے کہ ہمیں لازمی ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا جو ہمیں دل کا مریض بننے سے بچا سکتی ہیں ۔
اللہ تعالی نے ہمارےاندر بے شمار ایسے نظام سیٹ کیے ہیں جو بغیر کسی بیرونی مدد کے اپنا کام بہترین سر انجام دے رہےہیں جیسے کہ ہم دل کی بات کرتے ہیں ہمارا دل ایک اعصابی پمپ ہے جو ھمارےسینے کے درمیان ذرا سا بائیں کی طرف واقع ہوتا ہے جو بغیر رکاوٹ کہ اپنا کام سر انجام دیتا رہتا ہے جسکا کام روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک لاکھ مرتبہ دھڑکنا ہے اور ،9000 لیٹر خون پمپ کر کے جسم کے ہر حصے میں پہچانا ہے اور یوں ہمارے جسم کا نظام اپنا کام بہتر طریقے سے سر انجام دیتا ہے ۔
قارئین اب اپ سوچ لیجیے کہ خدا نہ کرے اگر یہ دل کا نظام خراب ہو جاے یا اس میں کوئی رکاوٹ آ جاے تو سوچ لیجیے کی صحت کا معیار کتنا خراب ہوگا اور یہاں سے آ غاز ہوگا ہماری بیماری کا ہم دل کے مریض کہلائنگے اور پھر یہ دل کی بیماری آہستہ آہستہ ہمارے اندر گھر کرتی جاے گی ۔اور ہم مکمل ھارٹ پیشنٹ بن جائیں گے اورپھر تو یہ علم ہوتا ہے کی کبھی بیٹھے بیٹھے دل گھبرانے لگتا ہے کبھی الٹی محسوس ہوتی ہے کبھی بہت زیادہ چکر انے لگتے ہیں اور گھر والوں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں ۔۔
تو قارئین کیوں نہ ہم گھر والوں اور اپنے آپ کو ان تکلیفوں سے بچائیں اور خود بھی محفوظ رہیں اور ہمارے گھر والے بھی ھمارے ساتھ ایک خوشگوا زندگی کو انجوائے کریں ۔اس کے لئے ہمیں کچھ آسان سی باتوں پر عمل کرنا ہوگا جسمیں ہمیں مناسب غذا کا انتخاب کرنا ہوگا جس سے ہم ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے ۔کیونکہ متوازن خوراک کھانے سے نہ صرف ہم دل کی بیماریوں سے بچ سکیں گے بلکہ کسی حد تک بیماریوں کو کنٹرول بھی کر سکیں گے دل کی بیماری کی بڑی وجہ کلیسٹرول کی زیادتی ہوتی ہے ۔جس کی وجہ سے دل کی رگیں اندر سے تنگ ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔
وہ عوامل جو کولسٹرول کو خون میں زیادہ کرتے ہیں اور دل کی شریانوں کے اندرونی حصے کو تیزی سے تنگ کرتے ہیں وہ دل کے دورے کا باعث بنتے ہیں ان پر غور کرنے اور ان کو سمجھنے کی ضرورت ہے اب ہمیں خوراک میں ان چیزوں کا استعمال بہت کم کرنا ہے جو یہ جمنے والی ہوتی ہیں یا جن کی وجہ سے ہمارے دل میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔
دوسری اہم بات ہمیں اپنی خوراک سے ہی اپنی دل کی بیماری کو شکست دیناہوگی اور ہم ایک بیماری سے اپنے آ پ کو بچا لینگے اب ہمیں ایسی۔متوازن خوراک استعمال کرنی ہو گی کہ جس میں بے تحاشا گھی ،تیل،چینی،گوشت اور مرغن غذاؤں کا استعمال کم کرنا ہوگا کیونکہ یہی چیزیں ھمارے موٹاپے اور کولسٹرول کی وجہ بنتی ہیں اور ہمیں ان کو اگر ایک ہم صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ان چیزوں کو بلکل ختم کرنا ہوگا اپنی زندگی سے کیونکہ ان کھانوں میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے وہ یہ ہیں ۔
انڈے کی زردی ،مکھن ،گھی، بالائی ،چربی والا گوشت، گردے،کلیجی ،ناریل کا تیل مغز،سری پائے، آ ئسکریم،کیک،ملک پیک کریم وغیر یہ تمام کھانے کی اشیاء ہمارے لیے انتہائی مضر صحت ہیں ۔
یہ زمہ داری جو کہ پاکستان نیشنل ھارٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ذمے لی ہے اس میں ہم سب کا بھی فرض ہے کہ انکا ساتھ دیں اور زیادہ سے زیادہ معلومات کو دوسرے افراد تک پہنچائیں کہ یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے اور ہمارا فرض بھی کیونکہ ایک صحت مند معاشرے میں رہنے والے عوام اعلی معیار کے ہوتے ہیں اور کسی بھی ملک کے عوام کا صحت مند ھوناوہاں کی ترقی میں اعلی کردار ادا کرنے کا باعث ہوتا ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں