چین کا کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ

بیجنگ(سی این پی)چین نے کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا کے مطابق اب چائنیز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول وبا سے متعلق معلومات جاری کرے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا کیسز اور اموات کے سرکاری اعداد و شمار اور دیگر ذرائع کے اعداد و شمار میں فرق ہونے پر بین الاقوامی میڈیا میں تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔چین میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد حالیہ دنوں میں کورونا کیسز بڑھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں