افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل ہوگا

ممبئی(سی این پی) افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل(جمعرات) کو لکھنئو میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے افغان ٹیم کے خلاف کلین سویپ کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے افغان ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں، دوسرے میچ میں 47 رنز جبکہ تیسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ افغان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ہوم سیریز بھارت کی سرزمین پر کھیل رہی ہے۔ افغانستان اور بھارت کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کو دوسرا میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز لکھنؤ میں کھیلے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں