پہلا ٹیسٹ میچ،پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری

برسبین(سی این پی) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 240 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی ۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا،تاہم قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات سے دوچار رہی ۔ پاکستان کے تمام کھلاڑی ایک کے بعد ایک پویلین کی طرف لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور اظہرعلی نے اننگز کا آغاز کیا۔پاکستان نے کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 5رنز بنائے، کپتان اظہرعلی 28 اور شان مسعود 21رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، کھانے کے وقفے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 75رنز پر گری جب شان مسعود 27رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار ہوئے۔شان مسعود کے جانے کے بعد اظہرعلی بھی آسٹریلوی بولر کا نشانہ بن گئے، اظہر علی39رنز جبکہ حارث سہیل اور بابر اعظم 1 ایک رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے،محمد رضوان 37 رنز بناکر متنازع فیصلے کا شکار ہوگئے جبکہ افتخار احمد نے 7 رنز ،یاسر شاہ 26 ، نسیم شاہ 7 اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رنزبنائے آؤٹ ہوئے ۔اسد شفیق76 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔اظہر علی کی قیادت میں شان مسعود، اسد شفیق، بابراعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، محمد رضوان، یاسرشاہ، شاہین آفریدی، عمران خان اور نسیم عباس قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ 16سال کے نسیم شاہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔واضح رہے پاکستان نے 1995 سے لے کر آج تک آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا جبکہ کینگروز کی ٹیم 1988 سے گابا کے میدان میں نہیں ہاری۔قومی ٹیم کا زیادہ تر انحصار کپتان اظہر علی، بابراعظم اور اسد شفیق کی کارکردگی پر ہو گا جبکہ گیند بازی کا شعبے میں تجربے کی کمی دکھائی دے رہی ہے۔ اظہر علی گیند بازے کے شعبے میں محمد عباس اور یاسر شاہ پر انحصار کریں گے جنہیں آسٹریلیا کے میدانوں میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں