ملائیشیا(سی این پی)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد الیکٹو میڈیکل پروسیجر کے لیے اسپتال میں داخل ہوگئے۔میڈیا کے مطابق مہاتیر محمد کو جمعے کے روز دارالحکومت کولالمپور کےنیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا الیکٹو میڈیکل پروسیجز کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق 96سالہ مہاتیر محمد دل کےعارضے میں مبتلا ہیں انہیں گزشتہ ماہ 16 دسمبر کو بھی طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم ایک ہفتے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔مہاتیر،جو دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیر اعظم رہے، ان کا دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پہلا ہارٹ بائی پاس 1989 جبکہ دوسرا 2007 میں ہوا لیکن وہ ان سرجریوں کے بعد بھی سیاست میں سرگرم رہے۔واضح رہے کہ مہاتیر محمد نے پہلی بار1981 میں اقتدار سنبھالا اور 22 سال بعد 2003 میں ریٹائر ہونے پر ملک میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم بنے۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق