کوئٹہ(سی این پی)کوئٹہ میں حکومت، ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نیایمرجنسی سروسز بحال کردیں۔ینگ ڈاکٹرز کا سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کا بائیکاٹ بدستور جاری ہے۔چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کے مطابق حکومتی کمیٹی سے آج مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل بتایا جائے گا، اجلاس میں پیشرفت ہونے کے بعد او پی ڈی بھی بحال کردی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز نے ریڈزون جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 20 ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا جب کہ اس دوران 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔رات گئے مذاکرات کامیاب ہونے پر گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کردیا گیا۔فتار ڈاکٹراور پیرا میڈیکل اسٹاف رہائی کے بعد سول اسپتال پہنچے، رہائی پانے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو وزرا کی گاڑیوں میں تھانے سے لایا گیا۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق