خط کی تحقیقات کا معاملہ، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر

اسلام آباد(سی این پی)حکومت گرانے کی عالمی سازش کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔ایڈووکیٹ نعیم الحسن نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے 6 اعتراضات اٹھائے تھے۔اب رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مراسلے کا معاملہ انتہائی حساس ہے، عالمی سازش کا پتا چلانے کے لیے مراسلے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں