لاہور(سی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور (ق) لیگ کی درخواست پر ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو کل عدالت طلب کرلیا۔ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بحال کرنے کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی جس میں دوست محمد مزاری اور سیکرٹری اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراض پر غور ہی نہیں کیا، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراض پر کوئی فیصلہ بھی نہیں کیا۔پرویز الٰہی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات کی بحالی کا سنگل بینچ کا فیصلہ غیر قانونی و غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دینے اور حتمی فیصلے تک چیف جسٹس کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس جواد حسن نے ڈپٹی اسپیکرکےاختیارات بحال کرنے کے فیصلے کے خلاف (ق) لیگ اور پرویز الٰہی کی اپیلوں پر سماعت کی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے وکیل علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ سنگل بینچ نےڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بحال کیے، پرویز الٰہی خود امیدوار تھے اس لیے انہوں نے اپنے اختیارات ڈپٹی اسپیکر کو دیے، اسمبلی میں جھگڑا ہوا تو ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کردیا، توڑ پھوڑ ہوئی اس لیے ڈپٹی اسپیکر نےاجلاس 16 اپریل کو کرانےکا حکم دیا۔علی ظفر نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نےاجلاس خود کرانے کے لیے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی، ڈپٹی اسپیکر اب جانبدار ہو چکے ہیں، ان کی زیر نگرانی میں انتخاب شفاف نہیں ہوسکتا۔علی ظفر کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ آئین ڈپٹی اسپیکر کو وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے اجلاس کی صدارت سے نہیں روکتا، عدالت نے دیکھنا ہے ڈپٹی اسپیکر کیوں عدالت آئے، ان کی استدعا کیا تھی، ہو سکتا ہے ڈپٹی اسپیکر سمجھ رہے ہوں کہ ان کے پاس اختیار آیا ہے تو وہ اسے استعمال کرنا چاہ رہے ہوں۔عدالت نے کہا کہ بہتر ہے کہ دوسرے فریق کو بھی کل کے لیے بلالیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواس پر سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزار ی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔یاد رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے اختیارات واپس لینے کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق