اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ امن و امان قائم کرنا عدالت کا کام نہیں ہے، عدالت ایسا حکم دے ہی نہیں سکتی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ نہیں لکھا کہ انتظامیہ اپنے انتظامی اختیارات کا استعمال نہیں کر سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ لاء اینڈ آرڈر سنبھالنا عدالت کا کام نہیں اس لیے عدالت ایسا حکم دے ہی نہیں سکتی کہ کوئی گروہ احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کرے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے یا پولیس پر پتھراؤ کرے۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ عدالت نے شہری حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ دیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے دھرنے سے متعلق دائر درخواست نمٹاتے ہوئے تحریک انصاف کو ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی تھی۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے کیس کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کیا گیا تھا جس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سے پوچھا گیا تھا کہ بتایا جائے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس کی جانب سے ہوئی۔
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
ضلع راولپنڈی میں نور قرآن بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد